علوم اسلامیہ کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے بانی حضرت
مولانا حافظ محمد انواراللہ فاروقی کا عرس شریف و جلسہ تقسیم اسناد عطاے
خلعت و دستار بندی فاضلین و حفاظ 27؍فبروری کو بعد نماز عصر مقرر
ہے ۔بعد نماز
عصرقران خوانی و چادر گل برمزار بانی جامعہ حضرت مولانا حافظ محمد انواراللہ فاروقی پیش کی جائے گی ۔بعد نماز مغرب جلسہ تقسیم اسناد و دستاربندی و عطائے خلعت بصدارت مولانا
سیدشاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ نظامیہ منعقد ہوگا ۔